26 نومبر احتجاج : 250 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانتیں منظور، 150 کی درخواستیں مسترد

26 نومبر احتجاج : 250 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانتیں منظور، 150 کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج 13 مختلف مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 250 کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ ملزمان کو پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دے دیا گیا، جبکہ 150 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق، عدالت نے مختلف تھانوں میں درج مقدمات کی سماعت کے دوران ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا۔  عدالت نے مجموعی طور پر 13 مقدمات کی سماعت کی، جن میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔ یہ کارروائی 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق تھی، جس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شہر بھر میں احتجاج کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں