کیپ ٹاؤن : کیپ ٹاؤن میں جاری پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ میر حمزہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم کی موجودہ الیون میں شان مسعود، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان آغا، عامر جمال، میر حمزہ، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اس ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقا نے جیتا تھا، جب کہ جنوبی افریقا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو 0-2 سے شکست دی تھی۔ تاہم، پاکستان نے حالیہ ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقا کو کلین سویپ کرتے ہوئے 3-0 سے فتح حاصل کی تھی۔