جنوبی کوریا کے آرمی چیف اور فوجی افسران پر بغاوت کے الزام میں فردِ جرم عائد

12:48 PM, 3 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

سیول: جنوبی کوریا کے آرمی چیف پارک آں سو اور لیفٹیننٹ جنرل کواک جونگ کیون پر بغاوت اور طاقت کے غلط استعمال کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق، دونوں افسران کو استغاثہ نے تحقیقات کے دوران حراست میں لیا تھا، اور اب ان پر بغاوت کی سازش کرنے اور اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

یہ واقعہ اُس وقت سامنے آیا ہے جب جنوبی کوریا کے صدر نے تقریباً چار ہفتے قبل ملک میں مارشل لاء نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن پارلیمنٹ کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف ووٹ دینے کے بعد صدر نے فوری طور پر مارشل لاء کو واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزیدخبریں