پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

10:38 AM, 3 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

 کیپ ٹاؤن : پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ آج سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

گزشتہ روز قومی کرکٹرز نے کیپ ٹاؤن میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا، جس میں کھلاڑیوں نے دو گھنٹے تک مختلف اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ اور کرکٹ کے مختلف پہلوؤں پر پریکٹس کی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی جا رہی ہے، اور فاسٹ بولر عامر جمال کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عامر جمال کی جگہ فاسٹ بولر میرحمزہ کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ بطور سپنر سلمان علی آغا پر نظر رکھی گئی ہے۔ سلمان علی آغا نے 18 ٹیسٹ میچوں میں 58.75 کی اوسط سے 16 وکٹیں حاصل کی ہیں، اور ٹیم میں ان کی شمولیت کے امکانات ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے بیٹر سلمان علی آغا نے کہا کہ "ٹیم کا مورال بہت ہائی ہے، اور ہم نے پہلے ٹیسٹ میں جو غلطیاں کیں، ان سے سیکھا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں بہتر پرفارمنس دیں۔"

مزیدخبریں