نیا سال، نیا سپانسر: بابر اعظم نے اپنا بیٹ تبدیل کر لیا

10:23 AM, 3 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ اپنا بیٹ تبدیل کر لیا ہے۔ چار سال تک برطانوی کمپنی "گری نکلوز" کا بیٹ استعمال کرنے کے بعد، بابر اعظم نے اب پاکستانی اسپورٹس کمپنی "سی اے سپورٹس" کا بیٹ تھام لیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل بابر اعظم کو سوشل میڈیا پر سی اے کے بیٹ سے نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ اس تبدیلی کے ساتھ ہی کرکٹ شائقین مختلف ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں