برطانیہ میں سارہ شریف کے قاتل والد پر جیل میں حملہ

10:15 AM, 3 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

 لندن :  لندن میں سارہ شریف کے والد کو بیل ماش جیل میں حملہ کرکے شدید زخمی  کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لندن کی جیل میں موجود دو قیدیوں نے سارہ شریف کے والد پر حملہ کیا ، حملہ آوروں نے انہیں تیز دھار کین کے ڈھکن سے چہرے اور گردن پر وار کر کے زخمی کیا ہے، البتہ گارڈز نے موقع پر پہنچ کے عرفان شریف کو مزید زخمی ہونے سے بچایا ۔

سارہ شریف کے والد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں چہرے اور گردن ہر ٹانکے لگائےگئے ہیں ،خیال رہے کہ عرفان شریف کو اپنی بیٹی سارہ شریف کے قتل کے جرم میں دو ہفتے پہلے 40 سال کی قید کی سزا سنا دی گئی تھی ۔

مزیدخبریں