لاہور اور پنجاب میں شدید دھند، حد نگاہ صفر، پروازوں اور موٹر ویز کی روانی متاثر

لاہور اور پنجاب میں شدید دھند، حد نگاہ صفر، پروازوں اور موٹر ویز کی روانی متاثر

لاہور : لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، جس کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی ہے۔ دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہو گیا ہے اور رن وے کے اطراف میں حد نگاہ صرف 150 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

دھند کے باعث جدہ سے آنے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 738 کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی، اور اس کا رخ اسلام آباد ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔ شدید دھند کی وجہ سے موٹر ویز پر بھی مشکلات پیش آئیں اور کئی مقامات سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔ موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم 3 لاہور سے عبدالحکیم تک، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک اور ایم 5 شیر شاہ سے روہڑی تک بند کر دی گئی ہے۔ اسی طرح لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر بھی ٹریفک کی نو انٹری ہے۔

شہری علاقوں میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، اور ٹریفک پولیس نے عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ ڈرائیورز کو دھند کے دوران فوگس لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں