سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا مشاور ت کے بعد اہم فیصلہ، وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر بلاول کے نام کی منظوری

 سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا مشاور ت کے بعد اہم فیصلہ، وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر بلاول کے نام کی منظوری

لاہور: وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر بلاول کے نام کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نام پیش کردیا جس کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے توثیق کردی۔


لاہور میں پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے مشترکہ طور پر کی۔بلاول ہاؤس میں ہونے والے پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ہائبرڈ اجلاس میں تمام اراکین موجود تھے۔

اجلاس میں عام انتخابات، انتخابی مہم اور پارٹی منشور کے حوالے سے بات چیت کے ساتھ ساتھ ملکی سیاسی صورت حال اور سیاسی رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔


صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نام پیش کردیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نام کی پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر توثیق کردی۔

مصنف کے بارے میں