بلوچستان کے حوالے سے  مشاورت مکمل،  ن لیگ نے  صوبائی اسمبلی کے 42 اور قومی اسمبلی کے 16 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے

بلوچستان کے حوالے سے  مشاورت مکمل،  ن لیگ نے  صوبائی اسمبلی کے 42 اور قومی اسمبلی کے 16 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے

کوئٹہ :بلوچستان کے حوالے سے  مشاورتی عمل مکمل ہونے کے بعد    ن لیگ نے  صوبائی اسمبلی کے 42 اور قومی اسمبلی کے 16 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے بلوچستان کیلئے پارٹی ٹکٹوں کا اعلان کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے 42 اور قومی اسمبلی کے 16 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے، ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی مشاورت سے کیا گیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے ملک بھر میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں