لاہور:سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کاکہنا ہے کہ 4 سال میں ہونے والی تاریخی تباہی ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنمائوں عبدالرحمٰن کانجو، رانا منور غوث اور سینیٹراعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 4 سال میں ہونے والی تاریخی تباہی ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔
ان کاکہنا تھاکہ مسلم لیگ(ن) نے عوام کی پریشانیوں کو ختم کرنے کی جامع منصوبہ بندی کرلی ہے ۔مسلم لیگ(ن) کے صدر نے رہنماؤں کو ہدایت کی کہ حلقوں میں عوام کو مسلم لیگ (ن) کے معاشی ایجنڈے سے آگاہ کریں۔
شہباز شریف نے کہا کہ صرف مسلم لیگ (ن) مسائل حل اور عوام کو ریلیف دے سکتی ہے، معاشی اور عوامی مسائل کے حل کی سنجیدہ منصوبہ بندی صرف ہمارے پاس ہے، عوام نے وعدہ خلافوں اور وعدہ نبھانے والوں میں ووٹ سے فرق دکھانا ہے۔