آج کل کے دور میں والدین اور بچوں کے درمیان قریبی تعلق نہیں رہا، والدین اپنی ذمہ داریوں اور بچوں کی ضروریات کو ہی نہیں سمجھ رہے: علی طاہر 

05:41 PM, 3 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:سینئر اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر علی طاہر کا کہنا ہے کہ آج کل کے دور میں والدین اور بچوں کے درمیان قریبی تعلق نہیں رہا کیوں کہ والدین بچوں کی ضروریات کو ہی نہیں سمجھ رہے۔سینئر اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر علی طاہر  نے انٹرویو میں کہاکہ  آج کل کے دور میں والدین اور بچوں کے درمیان قریبی تعلق نہیں رہا کیوں کہ والدین بچوں کی ضروریات کو ہی نہیں سمجھ رہے۔

علی طاہر کا کہنا تھا کہ آج کل کے دور میں اگر بچوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہوں گے تبی وہ والدین کے ساتھ اپنی باتیں، ضروریات اور ترجیحات شیئر کریں گے، ورنہ نہیں کریں گے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ بچوں سے قریبی تعلق نہ ہونے کی وجہ سے والدین اور بچوں کے درمیان فاصلہ بڑھتا جاتا ہے اور پھر ایک دن آتا ہے جب بچے شادی سمیت زندگی کا ہر فیصلہ اپنی مرضی سے کرتے ہیں تو والدین کو برا لگتا ہے۔


علی ظاہر کے مطابق شادی کرنا اچھا عمل ہے اور بچوں کو یہ آزادی ہونی چاہئیے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق شریک سفر کا انتخاب کریں، کیوں کہ شادی کے بعد بھی انہوں نے ہی زندگی گزارنی ہوتی ہے۔


انہوں نے مثال دی کہ امیر والدین بچوں کی پرورش اور دیکھ بھال کے لیے نوکر رکھ لیتے ہیں، ان کی تعلیم کے علاوہ انہیں ٹیوشن میں داخل کروادیتے ہیں، جس وجہ سے بچوں اور والدین میں قریبی تعلق ہی پیدا نہیں ہوتا۔

چ

مزیدخبریں