اپنے بیان پر قائم ہوں:پارٹی شوکاز نوٹس مسترد ،دانیال عزیز اپنے موقف پر ڈٹ گئے

اپنے بیان پر قائم ہوں:پارٹی شوکاز نوٹس مسترد ،دانیال عزیز اپنے موقف پر ڈٹ گئے

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز اپنے موقف پر ڈٹ گئے ۔انہوں نے  پارٹی شوکا ز نوٹس مسترد کردیا۔د انیال عزیزنے پارٹی شوکاز نوٹس مسترد کرتے ہوئے کہاکہ  میں اپنے بیان پر قائم ہوں۔ 

دانیال عزیز نے3 صفحات پر مشتمل جواب میں پارٹی موقف رد کردیا۔دانیال عزیز نے اپنے جواب میں کہا کہ میں اپنے بیان پر 

قائم ہوں، پارٹی نظم وضبط اور پالیسی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی،پارٹی قیادت ملاقات کا وقت دے۔احسن اقبال نے میرے حلقے میں اپنے بیٹے کے لئے ریلیاں نکالیں ۔بطور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی ناکامیوں کی بات کی۔

ان کاکہنا تھا کہ ضابطے کے مطابق معاشی خرابیوں کے ذمہ دار احسن اقبال ہیں،مختلف آپریشنز سے گزر رہا ہوں، اس لئے بروقت جواب نہیں دے سکا۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے 2 دسمبر 2023 کو شوکاز جاری کیاتھا۔

مصنف کے بارے میں