ڈلیوری بوائے آرڈر دینے گھوڑے پر نکل پڑا

04:42 PM, 3 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

حیدرآباد :ڈلیوری بوائے آرڈر دینے گھوڑے پر نکل پڑا۔ ڈلیوری بوائے کی بیگ پہنے گھوڑے پر بیٹھے ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

 ڈلیوری بوائے  نے  حیدرآباد میں آرڈر ڈلیور کرنے کے لیے گھوڑے کی سواری کی ۔ ٹرک ڈرائیوروں کی جانب سے حادثات سے متعلق نئے قانون پر ہڑتال کی وجہ سے پیٹرول سٹیشنوں پر ایندھن ختم ہوگیاتھا ۔


ڈلیوری بوائے زوماٹو بیگ پہنے شہر کے علاقے  گوڈا  میں امپیریل ہوٹل کے قریب سڑک پر گھوڑے پر سوار  دیکھاگیا۔  وہ پٹرول کی کھپت اور ہڑتال کی وجہ سے  منفرد آئیڈیا کی وجہ سے  سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

مزیدخبریں