دیرینہ زمینی تنازعہ پر مخالف فریق کو متوفی کی تدفین سے روکنے کیلئے فائرنگ

02:38 PM, 3 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ پر جنازے کے دوران زمین کے تنازع پر  ملزمان کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا.

پولیس نے واقعہ میں ملوث 10 ملزمان  کو گرفتار کر کے  اسلحہ بھی برآمد  کیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ افراد اپنے قریبی عزیز کی میت کی تدفین کے لیے جنازہ گاہ پہنچے تھے کہ ملزم عادل اور ساتھیوں کی جانب سے قبر کھدائی کے دوران فائرنگ کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دیرینہ دشمنی پر مخالف فریق کو متوفی کی تدفین سے روکنے کیلئے فائرنگ کی تھی۔

متاثرہ افراد کی جانب سے میت سڑک پر رکھ  کر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ فائرنگ کرنے اور زمین پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے، ملزمان زبردستی ہماری وراثتی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں