توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد

02:14 PM, 3 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمیشنر پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ 

الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں اڈیالہ جیل میں  تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف غیر پارلیمانی زبان اور توہین آمیز ریمارکس پر کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

 فرد جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کے سنائی گئی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے چارج شیٹ میں لگے الزامات سے انکار کر دیا۔

مزیدخبریں