جوڈیشل کونسل کی کارروائی بلا جواز ہے:جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے شو کاز پر جواب جمع کرا دیا

جوڈیشل کونسل کی کارروائی بلا جواز ہے:جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے شو کاز پر جواب جمع کرا دیا
سورس: file

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے خلاف ریفرنس کے معاملے میں سپریم جوڈیشل کونسل میں دوسرے شوکاز نوٹس پر تفصیلی جواب جمع کرا دیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ میرے خلاف شکایات بے بنیاد ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ آئینی درخواستیں زیرِ سماعت ہونے کے بعد جوڈیشل کونسل کی کارروائی بلا جواز ہے۔ 


خیال رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیا تھا۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف جوڈیشل کونسل کا آئندہ اجلاس 11 جنوری کو ہو گا۔

مصنف کے بارے میں