اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت قومی مسائل پر سیاست نہ کرے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یہی کہتی آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان نے ریاست کا بیڑہ غرق کر دیا ہے جس کے جلسوں میں اسلامی ٹچ دیدینے والی باتیں عام ہیں، عمران خان کے 4 سالہ دور میں خوشحال پاکستان اندھیروں میں ڈوب گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے توانائی بچت پروگرام کے تحت رات کو کاروبار بند ہونے سے توانائی کی بچت ہو گی اور دن کے اوقات میں کاروبار سے بچت ہو گی، ہر حکومت دن کے اوقات میں کاروبار کرنے کی بات کرتی آئی ہے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ نیشنل ایشو پر سیاست نہ کریں کیونکہ یہی بات پی ٹی آئی کہتی رہی ہے، نواز شریف کے دور حکومت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا تھا، اب بھی مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
پنجاب حکومت قومی مسائل پر سیاست نہ کرے: جاوید لطیف
11:47 PM, 3 Jan, 2023