اسلام آباد: وزارت قانون نے توانائی کی بچت کیلئے اپنے ملازمین کو دفاتر میں الیکٹرک ہیٹر استعمال کرنے اور بغیر اجازت دیر تک بیٹھنے سے روک دیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے توانائی بچت پروگرام کا اعلان کیا گیا جس کے تحت وزارت قانون اپنے افسران و ملازمین کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اب صبح 11 سے دن 4 بجے تک ائیر کنڈیشنر (اے سی) استعمال نہیں جائے گا۔
ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ ملازمین روشنی کیلئے کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھیں اور سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑے پہنیں کیونکہ توانائی بچت پروگرام کے تحت اب ہیٹر استعمال کرنے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔
واضح رہے کہ آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں توانائی بچت پروگرام کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت مارکیٹس آٹھ بجے اور شادی ہالز 10 بجے تک کھلے رہیں گے اور سرکاری اداروں میں بجلی کے استعمال میں 30 فیصد کمی لائی جائے گی۔
اجلاس کے بعد وفاقی وزراءنے پریس بریفنگ میں بتایا گیا کہ توانائی کی بچت کیلئے اقدامات فوری نافذ ہوں گے اور اس فیصلے کے تحت وزیراعظم نے دفاتر میں برقی آلات کے استعمال میں کمی لانے کی ہدایت کی ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ توانا ئی بچت پروگرام ملک بھر میں نافذ العمل ہو گا اور اب سے بچلی بچانے کیلئے 50 فیصد سٹریٹس لائٹس استعمال کی جائیں گی۔