کپتان کا سپاہی ہوں اور ڈٹ کر کھڑا ہوں: اعظم سواتی

08:58 PM, 3 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءسینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میں کپتان کا سپاہی ہوں اور ڈٹ کر کھڑا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سی آئی اے سینٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور جاؤں گا اور کپتان سے ملاقات کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہی وہ لیڈر ہے جو ملک کو اس مشکل سے نکالے گا، ملک کو بچانے کیلئے ضروری ہے عمران خان کا ساتھ دیں، میں پی ٹی آئی قائدین سے کہتا ہوں جلسے اور جلوس نکالیں۔ 
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءسینیٹر اعظم سواتی کو عدالتی حکم پر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد آج رہا کیا گیا۔ 
پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروائے اور رسید لے کر وکلاءسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں جج نے اعظم سواتی کی رہائی کا روبکار جاری کیا۔ 
پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اعظم سواتی کا بھرپور استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ اعظم سواتی کے وکلاءعثمان سواتی اور سہیل خان سواتی روبکار لے کر سی آئی اے سینٹر اسلام آباد نائن آفس پہنچے تھے۔ 

مزیدخبریں