لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر ہونے والے حملے کی فرانزک رپورٹ سامنے آگئی ۔
فرانزک رپورٹ کے مطابق عمران خان کو 4 گولیاں نہیں لگیں بلکہ عمران خان کو گولیوں کے تین ٹکڑے اور ایک دھاتی ٹکڑا لگا ۔ واقعے سے ملنے والی گولیوں کے خول فرانزک بھجوائے گئے تھے ۔ جناح اسپتال کی میڈیکولیگل کی جانب سے بھی رپورٹ فرانزک کو بھجوائی گئی تھی ۔
معظم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آگئی ، معظم کے سر کے پیچھے ایک گولی لگی ۔ معظم پر اونچائی سے فائر ہوا جس سے اُس کی موت ہوئی ۔