اعظم سواتی کو رہا کر دیا گیا

05:15 PM, 3 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءسینیٹر اعظم سواتی کو عدالتی حکم پر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروائے اور رسید لے کر وکلاءسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں جج نے اعظم سواتی کی رہائی کا روبکار جاری کیا جس کے بعد انہیں اسلام آباد سی آئی اے سینٹر نائن آفس سے رہا کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اعظم سواتی کا بھرپور استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ اعظم سواتی کے وکلاءعثمان سواتی اور سہیل خان سواتی روبکار لے کر سی آئی اے سینٹر اسلام آباد نائن آفس پہنچے تھے۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سینیٹر اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم گزشتہ روز ان کی رہائی ممکن نہیں ہو پائی تھی لیکن آج قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں