موجودہ حکومت کی 9 ماہ کی کارکردگی سب کے سامنے، انہیں عوام کا کوئی احساس نہیں: شوکت ترین

موجودہ حکومت کی 9 ماہ کی کارکردگی سب کے سامنے، انہیں عوام کا کوئی احساس نہیں: شوکت ترین

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءشوکت ترین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی 9ماہ کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے اور اسے عوام کا کوئی احساس نہیں ہے، آٹا اور پیاز ایک عام چیز ہے ان کی قیمتیں حکومت نے بڑھا دیں ہیں، پانچ سال میں پاکستان روپے کو 33فیصد کا ٹیکہ لگا۔ 
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ 2018ءمیں ہماری ایکسپورٹ بڑھائی گئی تھی، ہم نے اپن دور میں جی ڈی پی 70 فیصد سے بڑھائی، عمران خان کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے انہیں شرم آتی ہے، سعودی عرب میں انہیں پیسے مانگتے ہوئے شرم آ رہی تھی، انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے تعلقات یورپ میں بہترین ہیں وہاں ان کے نمبرز ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے ریونیو بڑھانے کیلئے دباؤ ڈالا اور میں نے عمران خان نے آسان پروگرام لیا، کورونا وباءکے دوران عمران خان نے کہا کہ ہم سمارٹ لاک ڈاؤن لگائیں گے ، مکمل لاک ڈاؤن نہیں لگائیں گے، عمران خان کی حکومت میں تیسرے اور چوتھے سال میں گروتھ سب سے زیادہ تھا، 50لاکھ جابز ہم ملک میں لے کر آئے، ہم نے جابز کو نہیں روکنا اس سے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔ 
شوکت ترین نے کہا کہموجودہ حکومت کی 9ماہ کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے، 9ماہ میں کرنٹ خسارہ سے سٹاک مارکیٹ گر گئی، آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ بجٹ بنا کر دیں پھر آپ کو امداد ملے گی، ایکسپورٹ 2.2بلین پر آگئی ہے یہ ابھی اور گریں گے، آٹا اور پیاز ایک عام چیز ہے ان کی قیمتیں حکومت نے بڑھا دی ہیں، حکومت کو عوام کا کوئی احساس نہیں ہے۔ 

مصنف کے بارے میں