بلڈپریشر، کینسر اور آنکھوں کی بیماریوں کی ادویات کی قیمتوں میں کمی 

02:02 PM, 3 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے ۔ زیادہ تر ادویات کی قیمتوں میں کمی 30 فیصد ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر  صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ مختلف بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔ بلڈ پریشر، کینسر اور آنکھوں کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ 54  نئی ادویات کی قیمتیں فکس کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ یہ نئی ادویات  کینسراور مختلف  بیماریوں میں استعمال ہوں گی۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ ماضی میں پی ٹی آئی کی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں سات سو فی صد  تک اضافہ کیا تھا۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے معیاری ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔  صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے عملی اقدامات جاری  ہیں۔

مزیدخبریں