اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کر دیا اور پارٹی کی باگ ڈور مریم نواز کے حوالے کردی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے دستخطوں سے جاری ہوا شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پارٹی کا 'چیف آرگنائزر' بھی مقرر کر دیا ۔ پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری مریم نواز شریف کو سونپ دی گئی مریم نواز شریف تمام سطحوں پر پارٹی کو 'ری-آرگنائز' کریں گی۔