عام انتخابات کی تیاریاں شروع، پنجاب میں وفاقی وزرا اور اکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری

01:25 PM, 3 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : وفاقی حکومت نے انتخابات تیاریاں شروع کردی ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے  پنجاب میں یونین سطح پرترقیاتی کاموں کے لئے وفاقی وزراءاوراراکان اسمبلی کوخطیرترقیاتی فنڈز جاری کردیے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب سیاسی طورپربڑی وکٹ ہے اس کوتنہا نہیں چھوڑ سکتے،چھ ماہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے جائیں ۔وفاقی وزراءاورارکان قومی اسمبلی نے یونین سطح پرسابق بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے ترقیاتی سکیموں کوفائنل کرلیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقیاتی سکیموں کے زریعے یونین سطح پرکارکنوں کومتحرک کردیاگیا،ارکان اسمبلی کاموں کی نگرانی کریں گے  ۔  وفاقی وزراءاوراراکان اسمبلی ترقیاتی کاموں کیلئے ایم پی ایزکوبھی شیئردیں گے جواپنے علاقوں میں سکیمیں مکمل کرائیں گے ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی کویونین سطح پرترقیاتی کام کیلئے فنڈز دینے کامقصد آئندہ انتخابات کیلئے موبلائز کرناہے ۔ مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ گذشتہ چارسال میں تحریک انصاف کی حکومت کچھ نہیں کرسکی ،عوام کے دکھوں کامداوا ہم کریں گے ۔ 

مزیدخبریں