اسلام آباد :وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ریاست رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے گھنٹوں غوروخوض کے بعد اہم فیصلے کیے، این ایس سی اجلاس میں دو بڑے فیصلے بھی ہوئے ہیں۔
NSC took some major decisions yesterday after hours-long deliberations. Two of them stand out: State of Pakistan will adopt zero tolerance policy for terrorists challenging its writ. Peace is non-negotiable. Two, economic roadmap will revive economy & provide relief to the people
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 3, 2023
شہباز شریف نے کہا کہ ریاست رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی، ملک میں امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتصادی روڈ میپ معیشت کی بحالی کیساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرے گا۔