کراچی،آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے9 وکٹوں کے نقصان پر 418 رنز بنا لیے

12:33 PM, 3 Jan, 2023

کراچی: دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف نو وکٹوں کے نقصان پر  418 رنز بنا لیے۔

 نیوزی لینڈ نے  دوسرے روز کا آغاز 309 رنز 6 وکٹوں پر کیا، نیوزی لینڈ  کے  ایش سوڈھی میچ کے شروع میں ہی 11 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ  ٹام بلنڈل 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ٹم ساؤتھی محض  10 رنز بناسکے۔ 

 واضح رہے کہ  دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا ۔

مزیدخبریں