وزیراعظم شہبازشریف کا ملائیشین ہم منصب اسماعیل صابری کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

11:32 AM, 3 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک
وزیراعظم شہبازشریف کا ملائیشین ہم منصب اسماعیل صابری کو  منصب سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد :وزیراعظم شہبازشریف  نے  ملائیشین ہم منصب اسماعیل صابری کو ٹیلیفون پر  وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہبازشریف  نے ملائیشیاکےنئےوزیراعظم اور عوام کیلئےنیک تمناؤں کااظہار کیا ،دونوں وزرائےاعظم  نے  پاکستان،ملائیشیا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط کرنے  اور تجارت و سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کےتمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔

وزیراعظم  نے شہباز شریف نے اسماعیل صابری کو جنیوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ،اور انہیں پاکستان کےسیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ڈونرز کانفرنس کے انعقاد بارے آگاہ کیا،جس پر ملائیشین وزیراعظم  نے  ڈونرز کانفرنس میں اعلیٰ سطح کاوفد  بھجوانے کی یقین دہانی کروائی ۔ ملائیشین وزیراعظم نے وزیراعظم شہبازشریف کی دورہ پاکستان کی  دعوت بھی قبول  کی ۔

ملائیشین وزیراعظم نے بھی  وزیراعظم شہبازشریف  کو   ملائیشیا کےدورے کی دعوت دی ہے ۔


خیال  رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب کے پاس وزیرخزانہ کا قلمدان بھی ہے۔

مزیدخبریں