میکسیکو میں پہلی بار خاتون چیف جسٹس آف سپریم کورٹ منتخب

میکسیکو میں پہلی بار خاتون چیف جسٹس آف سپریم کورٹ منتخب

میکسیکو سٹی :   سپریم کورٹ میں  پہلی بار ایک خاتون کو ملک کے اعلیٰ ترین عدالتی ادارے کی سربراہی کے لیے منتخب کر لیا گیا ۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جسٹس نورما لوسیا پینا نے سپریم کورٹ کی سربراہ کے طور پر چار سال کی مدت کے لیے حلف اٹھایا ہے ،انہوں نے  ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کی آزادی کو برقرار رکھنے کا عہد کیا۔

نومنتخب چیف جسٹس  نورما لوسیا پینا کا کہنا تھا کہ  ’’ حکومت کی شاخوں کے درمیان تنازعات کو حل کرنے کے لئے عدالتی آزادی ناگزیر ہے، میری بنیادی تجویز یہ ہے کہ میں اپنے ذاتی وژن کو چھوڑ کر اکثریت کے لئے کام کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ   عدالتی  نظام کو   پیسے اور  معاشی طاقت  کے ذریعے اغواء کیا گیا ہے ،چیف جسٹس کی حیثیت سے پینا پورے  عدالتی  نظام  کی  سربراہ  ہوں  گی ۔

 واضح رہے کہ ورما لوسیا پینا  صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور کی اتحادی نہیں سمجھی جاتی ہیں اور اپوزیشن جماعتوں نے ان کے انتخاب کا خیرمقدم کیا ہے۔