وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔


ذرائع کے مطابق اجلاس  صبح 11 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں  ملکی معاشی، سیاسی اور سلامتی کی صورتحال پر غور  کیاجائے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش ہوگا، جس میں سال 2020  کے ارکان پارلیمنٹ کی ڈائریکٹری جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی ، اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق بورڈ آف انویسٹمنٹ کی طرف سے ریگولیٹری اصول منظوری کیلئے پیش  کیئے جائیں گے ۔

وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
 
 
 
 

مصنف کے بارے میں