بن قاسم کے قریب ٹرین کی ٹکر سے باپ اور بیٹا جاں بحق، 2 بچے شدید زخمی

10:41 PM, 3 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: بن قاسم کے قریب ٹرین کی ٹکر سے باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ دو بچے شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق حادثہ کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی ٹکر سے پیش آیا جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ 2 بچے شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا۔ 
 ریلوے پولیس کے اے ایس آئی لالہ ارشد کے مطابق قریبی گوٹھ کا رہائشی باپ اور اس کے بیٹے لکڑیاں کاٹ کر پلی عبور کر رہے تھے کہ اس دوران ٹرین آ گئی۔ 
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ عبدالغفار اس کے 11 سالہ بیٹے منیر کے نام سے کی گئی جبکہ متوفی کے 2 بیٹے 10 سالہ تنویر اور 9 سالہ نصیر زخمی ہوئے۔ 

مزیدخبریں