محمد حفیظ ٹی 20 لیگز میں شرکت کریں گے یا نہیں؟ 

07:09 PM, 3 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے تاہم ان کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ دنیا بھر کی مختلف ٹی20 لیگز میں انہیں ان ایکشن دیکھ سکیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے کرکٹ کیرئیر کے دوران سپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میڈیا اور مداحوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سپورٹ کرنے اور ہر مشکل موقع پر ساتھ کھڑے ہونے پر میں سب کا شکر گزار ہوں۔ 
محمد حفیظ نے کہا کہ اپنے کرکٹ کیرئیر کے دوران ہمیشہ پاکستان کیلئے کھیلا اور بھرپور انجوائے کیا، میں اپنے کیرئیر سے بہت زیادہ مطمئن ہوں۔ آئندہ ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے کھیلنے کی خواہش تھی لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان تو کر دیا ہے مگر وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سمیت دنیا کی مختلف ٹی 20 لیگز میں شرکت کرتے رہیں گے اور مداح انہیں ان ایکشن دیکھ سکیں گے۔ 

مزیدخبریں