لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آج انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے محمد حفیظ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
بابراعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’محمد حفیظ کے یادگار کیرئیر کا اختتام ہو گیا، میں نے محمد حفیظ کے تجربے سے بہت کچھ سیکھا۔ محمد حفیظ کی رہنمائی اور گراؤنڈ میں وقت گزارنے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پروفیسر آپ کیلئے ریٹائرمنٹ اچھی ثابت ہو۔‘
A memorable career comes to an end. I have learnt a lot from @mhafeez22 bhai and his experiences. Thank you for your guidance along the time we shared on the field. Happy retirement, professor! ???? pic.twitter.com/5pF34pPW9J
— Babar Azam (@babarazam258) January 3, 2022
واضح رہے کہ 55 ٹیسٹ میچز، 218 ون ڈے انٹرنیشنل اور 119 ٹی 20 میچز کھیلنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ محمد حفیظ نے اپنے کرکٹ کیرئیر کے دوران سپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میڈیا اور مداحوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کیرئیر کے دوران ہمیشہ سپورٹ کرنے اور ہر مشکل موقع پر ساتھ کھڑے ہونے پر میں سب کا شکر گزار ہوں، اپنے کرکٹ کیرئیر کے دوران ہمیشہ پاکستان کیلئے کھیلا اور بھرپور انجوائے کیا، میں اپنے کیرئیر سے بہت زیادہ مطمئن ہوں۔ آئندہ ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے کھیلنے کی خواہش تھی لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔