لاہور: پاکستان کی مشہور افسانہ نگار سیدہ عفراء بخاری مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سیدہ عفراء بخاری کچھ دنوں سے علیل تھیں اور وہ آج جہاں فانی سے کوچ کر گئی ہیں
وہ نامہ نگار فاطمہ علی ، حلقہء ارباب ذوق کے سابق سیکریٹری عامر فراز کی والدہ اور سینیر صحافی مبشر بخاری کی خوش دامن تھیں ۔
ان کی وفات پر علمی ادبی اور صحافتی حلقوں نے گہرے دکھ کا ظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سیدہ عفرا بخاری کی وفات سے اردو ادب ایک قابل قدر افسانہ نگار سے محروم ہو گیا ہے۔
مرحومہ کا جنازہ آج بروز سوموار شب 8 بجے ان کی رہائشگاہ واقع 190۔کیو ڈی ایچ اے فیز 8 کے قریبی پارک میں ادا کی جائے گی۔
100 سے زائد افسانوں کی خالق سیدہ عفراء بخاری کی کہانیاں بیانیہ کے ساتھ ساتھ علامتی اصلوب کی بھی حامل ہیں انہوں نے اپنے افسانوں کے ذریعے انسانی نفسیات کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے، چاہے وہ بچہ ہو یا بوڑھا، مرد ہو یا عورت۔