ہم احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، فواد چوہدری

04:45 PM, 3 Jan, 2022

فیصل آباد: فواد چوہدری نے احتساب کے عمل سے پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے پیسے ریکور بھی کیے لیکن مرکزی ملزمان باہر بیٹھے ہیں۔

ے ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ احتساب کے ایجنڈے پر الیکشن جیتے ہیں لیکن عام آدمی مطمئن نہیں ہے اور ووٹر سمجھتا ہے کہ احتساب مکمل ہونا چاہیے۔ عمران خان نے احتساب کے ایجنڈے پر الیکشن جیتا، ہم احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے جبکہ عدلیہ، الیکشن اصلاحات اور احتساب پر بات کرنی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور ن لیگ علاقائی جماعت ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے شہریوں کو صحت کارڈ سے محروم کیا اور وزیراعلیٰ سندھ کو لگتا ہے کہ صحت کارڈ سے ان کی سیاست متاثر ہو گی جبکہ مولانا فضل الرحمان پہلے ہی سال آگئے تھے اور نئے سال کا آغاز ایسے کرنا چاہیے کہ تلخیاں کم ہوں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا جے یو آئی یا ٹی ایل پی کی الیکشن میں جیت بدقسمتی کی علامت ہے، بڑی سیاسی جماعتوں کی ناکامی کی وجہ سے فرقہ واریت والی جماعتیں اوپر آئیں گی تو نقصان ہو گا اور بڑی سیاسی جماعتوں کو خیال کرنا چاہیے جبکہ مولانا فضل الرحمان کا قومی سیاست کو لیڈ کرنا بدقسمتی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے زیادہ صاف اور شفاف الیکشن کبھی نہیں ہوئے اور ایسا سسٹم بنانا چاہتے ہیں جس میں صاف اور شفاف انتخابات ہوں۔

مزیدخبریں