جان ابراہم اہلیہ سمیت کورونا میں مبتلا ہو گئے

04:14 PM, 3 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی وڈ اداکار جان ابراہم اور ان کی اہلیہ پریا رنچل کورونا میں مبتلا ہو گئے۔

 بھارتی اداکار جان ابراہم نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر لکھا کہ میں 3 دن پہلے کسی کے رابطے میں آیا تھا جس کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ وہ کووڈ پازیٹیو ہے۔

جان ابراہم کے مطابق میں اور پریا دونوں کووڈ پازیٹو ہو گئے ہیں جبکہ ہم گھر میں ہی قرنطینہ ہو گئے ہیں تاکہ ہم کسی کے رابطے میں نہ آئیں۔

جان ابراہم نے مزید لکھا کہ  ہم دونوں ویکسین شدہ ہیں اور ہم میں کووڈ کی ہلکی علامات ہیں تاہم برائے مہربانی اپنا خیال رکھیں، صحت مند اور محفوظ رہیں۔

مزیدخبریں