مزمل اسلم کو ترجمان وزارت توانائی کا اضافی چارج تفویض

مزمل اسلم کو ترجمان وزارت توانائی کا اضافی چارج تفویض
کیپشن: مزمل اسلم کو ترجمان وزارت توانائی کا اضافی چارج تفویض
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد:  ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کو ترجمان وزارت توانائی کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مزمل اسلم کو وزارت توانائی کا ترجمان مقرر کر دیا ہے، مزمل اسلم وزارت خزانہ کے ساتھ ترجمان وزارت توانائی کے فرائض بھی سرانجام دیں گے۔

خیال رہے وفاقی وزیر شوکت ترین نے پاکستان کی سٹاک مارکیٹ، معیشت میں ہونیوالی ہر پیشرفت پر ملک کے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور اداروں کے سوالات کے جوابات دینے کے لئے مزمل اسلم کو اپنا ترجمان مقرر کیا تھا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مزمل اسلم اعزازی طور پر یہ خدمات انجام دیں گے اور قومی خزانے سے تنخواہ و مراعات نہیں لیں گے۔