وزیراعظم کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،شیخ رشید

02:13 PM, 3 Jan, 2022

لاہور: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، حکومت اپنی مدت پوری کرےگی۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے اہم ملاقات کی جس میں  سیاسی اموراورامن عامہ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کی گیا۔

اس موقع پر وزیرداخلہ نے کہا کہ حکومت عوام کےجان ومال کےتحفظ کیلئےہرممکن اقدام کررہی ہے،انہوں نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ کومارچ کااعلان کرنےوالوں کوہوش کےناخن لینے چاہئیں، قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔  اپوزیشن ٹولےکےہاتھ سےوقت ریت کی طرح نکلتاجارہاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت راولپنڈی کےعوام کےمسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کررہی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ راولپنڈی کےفلاحی منصوبوں کوجلدازجلدمکمل کیاجائےگا،حکومت نےسیاسی انتقام کی منفی سیاست کوختم کیاہے۔

مزیدخبریں