ملک میں کورونا کے 708 نئے کیسز رپورٹ، آج سے بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز

ملک میں کورونا کے 708 نئے کیسز رپورٹ، آج سے بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے مزید 2مریض انتقال کر گئے ، 708 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ حکومت نے آج سے شہریوں کیلئے کورونا وائرس  کیخلاف بوسٹر ڈوز  لگانے کے عمل کا بھی آغاز کر دیا ہے۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی) کے مطابق  24 گھنٹے کے دوران مزید 45ہزار643کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور ایک روز میں 708نئے کیسز رپورٹ  ہوئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح1.55فیصد تک پہنچ گئی۔ اس وقت 642مریضوں کی حالت تشویشناک  ہے جو کہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہونیوالی اموات کی مجموعی تعداد 28ہزار943 تک جا پہنچی ہے۔

https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1477810426247356418?s=20

دوسری جانب  این سی او سی  نے آج سے ملک بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے خلاف بوسٹر ڈوز لگانے کا بھی  آغاز کر دیا ہے۔ این سی او سی کے مطابق  بوسٹر ڈوز کورونا وائرس ویکسین کی آخری خوراک سے 6 ماہ کے وقفے کے بعد لگائی جائے گی اور 30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے۔ 
این سی او سی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ماسک پہننے کیساتھ ساتھ ویکسی نیشن اور بوسٹر کے عمل کو بھی مکمل کریں۔ 

API Response: Bad Request


واضح رہے کہ اس سے قبل این سی او سی کے سربراہ اسد عمر  نے گزشتہ روز  پاکستان میں کورونا وبا کی نئی لہر آنے کا خدشہ ظاہر کر تے ہوئے خبردار کیا تھا۔ْانہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی ایک اور نئی لہر کے آثار نمایاں ہیں جس کی توقع پچھلے چند ہفتوں سے کی جارہی تھی۔انہوں نے شہریوں کو ماسک کے استعمال کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں، ماسک کا استعمال کورونا کیخلاف سب سے بہترین تحفظ ہے۔

 
 خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میں ملک میں کورونا  کے مثبت کیسز کی شرح میں بھی ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جو  آج 1.55 تک پہنچ چکی ہے ۔