پی ڈی ایم بہاولپور ریلی: مریم نواز کی نوازشریف کو ویڈیو کال

11:25 PM, 3 Jan, 2021

بہاولپور، پی ڈی ایم کی ریلی میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے اپنے والد کو ویڈیو کال کردی ۔ 

مریم نواز شریف نے ریلی کے دوران اپنے والد نوازشریف کو ویڈیو کال کردی اور ان کو ریلی کے مناظر براہ راست دکھائے ۔ 

مریم نواز نے اپنی تقریر کے دوران  ریلی کے شرکا کو بتایا کہ انہوں نے ریلی کے مناظر نوازشریف کو دکھائے ہیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ 

مریم نواز کی بات سن کر جلسے کے شرکا نے تالیاں بجا کر نوازشریف سے محبت کا اظہار کیا ۔ 

مریم نواز نے اپنے خطاب میں شرکا ء کو نوازشریف شہبازشریف اور حمزہ شہباز کا سلام بھی پیش کیا ۔ 

مزیدخبریں