انگین آلتان نے پاکستانی نجی فرم سے معاہدہ منسوخ کر دیا

07:54 PM, 3 Jan, 2021

لاہور: ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین التان نے پاکستان کی نجی فرم سے کئے گئے معاہدے سے دستبردار ہو گئے اور انہوں نے پاکستان کا دورہ بھی منسوخ کر دیا۔ گزشتہ دنوں انگین التان نے پاکستان کی فرم سے ایک معاہدہ کیا تھا اور اس فرم کے برانڈ ایمبیسڈر بھی بنے تھے لیکن اب انہوں نے یہ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ وہ پاکستان کی نجی فرم کے ساتھ مزید کام نہیں کریں گے تاہم ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہوں اور جلد ہی نئی تاریخ کا تعین کر کے پاکستان کا دورہ کروں گا۔

ان کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کو منسوخ کرنے پر دکھ ہوا لیکن پاکستانیوں کی مدد سے اچھی طرح آگاہ ہوں اور ان کی محبت کا قرضہ جلد دورہ کر کے چکاوں گا۔ اداکار نے نجی فرم سے معاہدہ ختم کرنے کے حوالے سے کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی لیکن بعد میں وضاحتی بیان جاری کرنے کا کہا ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ سال ترکش ڈارمے ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین آلتان لاہور کے مختصر دورے پر آئے تھے اور اس دورے کے دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔ 

مزیدخبریں