کوئٹہ ، ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے فائرنگ کے واقعہ میں دس مزدوروں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ہم نے کوئٹہ کا امن بحال کیا ہے ہم نے کوئٹہ کی روشنیاں بحال کی ہیں اور کسی بھی قیمت پر ان کو تاریک نہیں ہونے دیں گے ۔ کسی بھی صورت میں ہم پرانے دنوں کو واپس نہیں آنے دیں ۔ بلوچستان کی حکومت ذمہ دار ہے کہ وہ دہشتگرد عناصر کی سوکوبی کرے اور ان کے ارادوں کو ناکام بنائے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ بھائیوں ،بزرگوں سے گذارش ہے کہ وہ صبر کا دامن تھامے رکھیں دہشتگردوں کو مذموم عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمنوں کو کوئٹہ کا امن ہضم نہیں ہورہا ۔