اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کسی بھی ملزم کو نہیں چھوڑوں گا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ بھی لگائی جائے گی۔
شیخ رشید نے اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں جان کی بازی ہارنے والے نوجوان اسامہ ندیم کے گھر گئے اور ان والدین سمیت دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ ملاقات کے بعد ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے کیونکہ پولیس کی غفلت کی وجہ سے ایک انسان جان اللہ کو پیاری ہو گئی۔
اس سے قبل وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری دیگر وزرا کے ہمراہ آج اسامہ ستی کے گھر پہنچے اور نوجوان کی ہلاکت پر اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔ ورثا سے ملاقات میں وزرا نے دلخراش واقعے میں ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں اے ٹی ایس کے اہلکاروں نے جان سے مار دیا تھا ۔ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم بھی دے دیا گیا ہے اور چیف الیکشن کمشنر اسلام آباد نے ایس پی صدر سرفراز ورک کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ دوسری جانب مقامی عدالت نے اسامہ کیس میں گرفتار اے ٹی ایس کے پانچ اہلکاروں کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔