نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں ‘ ماریہ واسطی

01:12 PM, 3 Jan, 2020

لاہور:نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں اور اس کی وجہ ان کا فن سے لگاﺅ ہے ،ٹی وی ڈرامہ صرف انٹرٹینمنٹ نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کے ذریعے ہمیںاپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل کو پیش کر کے ان کا حل بھی تلاش کر نا چاہیے ۔

ماریہ واسطی نے کہاکہ میں نئے آنے والوں کو یہی مشورہ دوں گا کہ اصل فنکار وہی ہے جو کسی بھی کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے ۔

ٹی وی چینلز کے آنے سے اداکاروں کے لئے کام کے مواقع پیدا ہوئے اور اس سے مقابلے کی فضاءبھی پیدا ہوئی ہےاوریہ مثبت رجحان ہے۔

ماریہ واسطی نے کہا کہ ٹی وی نے باقاعدہ انڈسٹری کی صورت اختیارکرلی ہے اس لئے حکومت کی سرپرستی ملنی چاہیے تاکہ اس مسائل بھی حل ہو سکیں ۔

مزیدخبریں