اینڈرائیڈ موبائل فون صارفین خبردار ، فیس بک آپ کا پیچھا کر رہا ہے

09:56 PM, 3 Jan, 2019

لاہور:خبردار اگر آپ کے انڈرائیڈ فون میں فیس بک ایپ انسٹال ہے تو فیس بک آپ کا پیچھا کر رہا ہے چاہے آپ ایپ کو استعمال نہ بھی کریں ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی بڑی ویب سائٹ فیس بک کے صارفین کی ایک بڑی شکایت رہتی ہے کہ ان کا ڈیٹا چوری ہو رہا ہے یا لیک ہو رہا ہے ۔

فیس بک ایپ کے ذریعے اینڈرائیڈ صارفین کو بآسانی ٹریک کیا جا سکتا ہے کہ وہ کہاں پر موجود ہیں اور پورا دن انھوں نے کہاں کہاں سفر کیا ؟ اس کی بڑی وجہ فیس بک ایپ ہے ۔

آج کل ایپ ڈویلپر ایسی ایپس تیار کر رہے ہیں جوکہ فیس بک ایپ سے خودکار طریقے سے جڑ جاتی ہیں اور صارفین کی اہم معلومات سامنے آئے بغیر چوری کر لیتی ہیں ۔

ایپ ڈویلپرز کے علاوہ فیس بک خود بھی اپنے صارفین کی مانیٹرنگ کو کسی بھی وقت یقینی بنا سکتا ہے اور ان کی اہم معلومات تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

مزیدخبریں