نیویارک:ڈزنی فلمز نے معروف ہالی ووڈ سٹار جانی ڈیپ کو بائے بائے کہہ دیا ، کمپنی کو اس فیصلے سے پائریٹس آف کیربین کی ہر نئی فلم پر سات سو کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق معروف ہالی ووڈ فلم پروڈکشن کمپنی ڈزنی فلمز نے معروف فلم سیریز پائریٹس آف کیریبین کے ہیرو جانی ڈیپ کو بائے بائے کہہ دیا ہے جس سے کمپنی کو سیریز کی ہر نئی فلم پر سات سو کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ سٹار جانی ڈیپ اپنی ہر نئی فلم کے لیے اپنا سرمایہ بڑھا رہے تھے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا جوکہ کمپنی کے لیے نقصان کا باعث بن رہا تھا۔
پائریٹس آف کیربین کی گزشتہ فلم بھی امریکہ سمیت دنیا بھر میں خاص بزنس کرنے میں ناکام رہی تھی ۔ یہ معلومات بھی سامنے آئی ہیں کہ ہالی ووڈ سٹار جانی ڈیپ نے گزشتہ فلموں کے لیے کمپنی کو 90 ملین ڈالر رقم حاصل کی تھی جوکہ کسی بھی کمپنی کے لیے ادا کرنا بڑی بات ہوتی ہے ۔
پائیریٹس آف کیربین سیریز کی گزشتہ فلم نے صرف 172 ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا اور 788 ملین ڈالر دنیا بھر سے کمانے میں کامیاب ہوئی تھی ، یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ اب نئے کردار کے روپ میں ایک خاتون کو شامل کیا جا رہا ہے ۔