عالیہ بھٹ والد مہیش بھٹ کیساتھ فلم میں کام کرنے پر خوف کا شکار

01:42 PM, 3 Jan, 2019

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ والد مہیش بھٹ کے ساتھ پہلی بار فلم ”سڑک 2“ کا سفر شروع کرنے پر تھوڑی خوفزدہ ہوں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے ساتھ پہلی بار فلم کرنے کے متعلق کہنا تھا کہ میں والد کے ساتھ ہونے کے باوجود فلم ” سڑک 2“ کا سفر شروع کرنے پر تھوڑی خوفزدہ ہوں .

مجھے ڈر ہے کہ میں ان کی امیدوں پر پورا اترتی ہوں یا نہیں اس لئے ان کی کام مگن، محنت، جوش و جنون سے ڈرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ آگے کیا ہو گا، کیا میں ان کے سامنے اپنی صلاحیتوں کو سامنے لا سکوں گی جو وہ چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں