کراچی: گزشتہ روز ضلع ملیر میں شاہ فیصل کالونی، شمسی سوسائٹی سمیت کئی علاقوں میں منشیات بیچنے والی ’’منشیات کی ملکہ‘‘ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمہ نازیہ برقع پوش عورتوں کو استعمال کرتی تھی اور یومیہ ایک لاکھ روپے سے زائد کما رہی تھی۔
اس کا یہ دھندا 10 برس سے جاری تھا۔ نازیہ کو شاہ لطیف ٹائون سے گرفتار کیا گیا اور اس سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد ہوئی۔
ملیر پولیس کے مطابق نازیہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا تعلق منشیات کے بین الصوبائی گروہ سے ہے اور اسے بلوچستان سے ہیروئن کی ترسیل ہوتی تھی۔
نازیہ کے مطابق اس نے 20 سے زائد عورتیں رکھی ہوئی ہیں جن کے ذرئے وہ منشیات کو ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں پھیلاتی ہے۔ ان علاقوں میں ملیر، شاہ فیصل کالونی، شمسی سوسئٹی، رفاہ عام، جعفر طیار سوسائٹی شامل ہیں۔