کپل نے اپنی بیوی کو شوبز میں متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا

10:47 AM, 3 Jan, 2019

ممبئی: بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکارکپل شرما نے اپنی بیوی گینی چھاتراتھ کو بھی شوبز میں متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل اپنے پروڈکشن ہاؤس ’کے 9‘ کے بینرتلے پنجابی فلموں اورکامیڈی شوزکوپروڈیوس کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاہم وہ ان دنوں اپنے کامیڈی شو’دی کپل شرما شو‘ کے دوسرے سیزن میں مصروف ہیں لہٰذا انہوں نے اپنی بیوی گینی چھاتراتھ کو ’کے 9‘ پروڈکشن ہاؤس کی ڈائریکٹر کے طور پر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گینی کوفلم میکنگ کے بارے میں بھی معلومات ہیں لہٰذا کپل نہیں چاہتے کہ ان کی بیوی گھر پر بیٹھی رہے۔ گینی بہت جلد جالندھر سے ممبئی منتقل ہو جائیں گی اور بطور کری ایٹیو ڈائریکٹر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

گینی پنجابی بہت اچھی بول اور سمجھ لیتی ہیں۔ آنے والے کچھ دنوں میں کپل پنجابی فلموں اور کامیڈی شوز پر کام کرنا شروع کر دیں گے جو مقامی چینل پر دکھائے جائیں گے اور گینی ان میں بطور کری ایٹیو ڈائریکٹر کام کریں گی۔

مزیدخبریں