ہواوے میٹ پرو 20 چین کے نئے سال کے موقعہ پر لانچ کروائے گا

12:30 AM, 3 Jan, 2019

بیجنگ:ہواوے کمپنی چین کے نئے سال پر ہواوے میٹ پرو 20  متعارف کروائے گی ۔ 

دنیا بھر میں نئے سال کا آغاز ہو چکا ہے لیکن چین کے نئے سال کا آغاز 5 فروری کو ہو گا جہاں چینی عوام نئے سال کی تیاریاں کر رہی ہے  وہی اس موقع پر ہواوے کمپنی ایک نیا سمارٹ فون لانچ کروانے کی تیاری کر رہی ہے جس کانام میٹ پرو 20 ہے جو سرخ، بلیو اور سات مزید رنگوں میں متعارف کروایا جائے گا ۔

چائنیز بلاگنگ ویب وائبو کے مطابق،اس سمارٹ فون کا خوبصورت گرافک شائع کیا جاچکا  ہے اس سے اخذ کی جا سکتا ہے کہ یہ 5 فروری کوچائینہ کے نئے سال کے موقع پر مارکیٹ میں آئے گا ۔ ذرائع کو  اب تک اس کے صرف سرخ اور بلیو وریژن  کی تصاویر حاصل ہو سکی ہیں۔

ہواوے کمپنی کا موجودہ ہواوے میٹ پرو 20 میں کیرن  980 سیٹ چیپ لگائی گئی ہے کو کہ ہواوے کا سب سے تیز پروسیسر ہے ، یو ڈی فنگر پرنٹ اور بیک سائیڈ پر تین کیمرے بھی نصب ہوں گے۔ 

ہواوے نے 5 ملین کیمرہ موبائل سیل کیے اور گزشتہ سال2018 میں 500 ملین سمارٹ فونز سیل کرنے کا جشن بھی منایا ہے۔ 

مزیدخبریں